رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں دو بحرینی نوجوانوں کو پھانسی دے کر شہید کیے جانے پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے عربی ٹوئیٹر پیج پر جاری کیے جانے والے ایک پوسٹر میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے اس حادثہ پر فرمایا : ظلم باقی نہیں رہے گا اور اقوام قیام عدل کی تحریک میں کامیاب ہو کے رہیں گی۔
آل خلیفہ حکومت نے اپنے معترضین کے اعتراض کر ختم کرنے کے لئے تشدد کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ بحرین کے دو جوان جن کا نمام احمد الملالی ہے جن کی عمر ۲۴ سال ہے اور علی العرب جن کی عمر ۲۵ سال ہے ان کو قید میں تشدد کرنے کے بعد پھانسی دے دی ۔
اس پوسٹر میں شہید کیے جانے والے بحرینی نوجوانوں کی تصاویر کے ساتھ عربی زبان میں رہبر انقلاب اسلامی کا یہ جملہ تحریر ہے جس میں آپ نے فرمایا ہے کہ ظلم و جبر پائیدار نہیں رہے گا اور انصاف کی طلبگار قوموں کا عزم ہی کامیاب ہو گا۔
رہبر انقلاب اسلامی، اس سے پہلے بھی آل خلیفہ حکومت کے مجرمانہ اقدام کی مذمت میں سخت بیان دیتے رہے ہیں۔
بحرینی حکومت نے بے بنیاد الزامات عائد کر کے بحرین کے دو نوجوانوں منجملہ چوبیس سالہ احمد عیسی الملالی اور پچّیس سالہ علی محمد العرب کو سنیچر کے روز پھانسی دے کر شہید کر دیا تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، اس سے پہلے بھی بارہا آل خلیفہ حکومت کے مجرمانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے رہے ہیں۔